نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) چین کے تین صحافیوں کے ویزا کی تجدید نہ کرنے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے پر چین کے میڈیا نے تلخ تیور دکھاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے اس
فیصلے کا منفی پیغام جائے گا اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر بھی منفی اثر پڑے گا۔
گلوبل ٹائمز نے لکھا ’’اگر نئی دہلی نے نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں ہندوستان کی رکنیت کا چین کی جانب سے مخالفت کئے جانے کا انتقام لیا جا رہا ہے تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔